اسلام آباد۔:قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے حافظ حسین احمد مدنی اور نوابزادہ سردار رفیق عباسی نے ایوانِ صدر میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران جنوبی پنجاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں بالخصوص خطے کی ضروریات اور ترجیحات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ قائم مقام صدر نے جنوبی پنجاب کی ترقی، خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کرنے والوں نے سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کےلئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے حالیہ سیلاب کے دوران ان کی بروقت اور موثر عوامی خدمت کے اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امدادی و بحالی سرگرمیوں میں ان کے فعال کردار کو قابلِ ستائش قرار دیا۔اس موقع پر قائم مقام صدر نے کہا کہ جنوبی پنجاب ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی مجموعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
سورس ۔اے پی پی









