لیہ( صبح پا کستان )محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت اسٹیک ہولڈرز کے لیے آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں ضلع میں فیملی پلاننگ سروسز اور ان کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے مختلف شعبہ جات کے مابین باہمی اشتراک اور تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔سیمینار میں پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ظفر اقبال ،ڈاکٹر مزمل کریم،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان،انچارج ماری اسٹوپس سوسائٹی مہر نوید ظفر سمراء،پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران و اہلکار،علما کرام، ائمہ و خطباء اور کمیونٹی ورکرز،میڈیا نمائندگان موجود تھے۔سیمینار میں شرکا نے فیملی پلاننگ کے حوالے سے درپیش چیلنجز، عوامی آگاہی، خدمات تک رسائی اور بین الشعبہ جاتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ صحت، سماجی بہبود، مذہبی قیادت اور میڈیا کے باہمی تعاون سے فیملی پلاننگ پروگرام کے اہداف کے حصول کو مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔سیمینار کے آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت آگاہی اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری اور بروقت فیملی پلاننگ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
پیشہ ور بھکاری مافیا اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جاءے ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد(صبح پا کستان)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے...
Read moreDetails










