لیہ،( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر ضلع لیہ کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کے لیے متحرک ، تاریخی ورثہ محفوظ کرنے کا عزم، کرنل راس کا مقبرہ، گورا قبرستان، مائی ماتا مندر اور ریلوے اسٹیشن کی بھی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ضلع کی تاریخی عظمت اور ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے کرنل راس کے تاریخی مقبرے، گورا قبرستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کرنل راس کے مقبرہ اور گورا قبرستان کی گردش کرتی خبروں کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ان تاریخی مقامات کی بحالی کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرنل راس کے مقبرہ، گورا قبرستان اور یادگار عمارات بالخصوص تاریخی ریلوے اسٹیشن کی بحالی، تزئین و آرائش اور تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ لیہ کا تاریخی ورثہ صرف اینٹ اور پتھر نہیں بلکہ یہ خطے کی شناخت، تہذیب اور ماضی کی عکاسی کرتا ہے جس کا تحفظ آنے والی نسلوں کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی مقامات کو محکمہ آرکیالوجی کے تعاون سے انہی خطوط اور میٹریل سے بحال کیا جائے گا جیسے وہ پہلی مرتبہ بنائے گئے تھے تاکہ ورثہ بھی محفوظ ہو سکے اور سیاحت کو بھی فروغ ملے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تاریخی مقامات کی اصل ہیئت برقرار رکھتے ہوئے ان کی مرمت اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کرنل راس کے مقبرے اور گورا قبرستان کی صفائی، چار دیواری اور ریکارڈ کی درست رپورٹ پیش کی جائے۔
خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...
Read moreDetails









