کروڑ لعل عیسن ۔{صبح پا کستان ] کروڑ لعل عیسن کی نواحی بستی بصیرا میں جھگی میں اچانک آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ۔، تین معصوم بچے آگ میں جھلس کر جاں بحق۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت ڈیڑھ سالہ دعا فاطمہ، ۷ سالہ جویریہ اور ۳ سالہ عروج کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ذہنی معذور بچے نے کمرہ میں آگ لگائی ، مزید وجہ جانے پر بتایا گیا کہ اوپر سے گزرتی ہوئی میٹر کی بجلی کی تار کی سپارکنگ کی وجہ سے آگ لگی ،ریسکیو اہلکاروں نے بروقت فائر فائٹنگ کرتے ہوئے فوراً آگ پر قابو لیا ہے .









