لیہ،( صبح پا کستان ) ضلع لیہ میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) کے قیام کی جانب اہم پیش رفت۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز محبوب اقبال ہنجرا، ندیم ارشد، زوہیب مریم، تمام میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے زیر اہتمام پارکس، گرین بیلٹس، متعلقہ مشینری اور ہیومن ریسورس کی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو منتقلی اور درکار ضروریات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اضلاع میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا قیام ایک انقلابی اقدام ہے۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام سے شہر میں گرین پنجاب مہم اور بیوٹیفیکیشن پلان کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی سڑکوں اور شاہراہوں کی گرین بیلٹس، چوراہوں کے علاوہ پارکوں اور تفریحی مقامات کی بحالی اور خوبصورتی پر کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی، واسا اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اپنی ڈومین میں متعلقہ امور انجام دیں گی جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام، ہیومن ریسورس، مشینری کی منتقلی اور ورکنگ میکانزم پر جلد عملدرآمد کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں
جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی مجموعی ترقی کےلئے ناگزیر ہے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد۔:قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے حافظ حسین احمد مدنی اور نوابزادہ سردار رفیق عباسی نے ایوانِ...
Read moreDetails









