لیہ( صبح پاکستان ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی شہریوں کو ان کی ؎دہلیز پر فراہمی انصاف کےلئے کوشاں،ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے امروز علاقہ تھانہ چوبارہ کے مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا،منعقدہ کھلی کچہریوں کے دورن ڈی پی او لیہ نے مرد و خواتین سائلین کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل سنےاور ان حل کےلئے متعلقہ افسران کو موقع پرہدایات جاری کیں ،ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ہر ایک شہری کا حق ہے، شہریوں کومیرٹ پر اور بلاتاخیرانصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے مرکز سے دور دیہی علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کا جا رہا ہے تا کہ شہریوں کوپولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کےلئے سفر کی زحمت نہ کرنا پڑے، کھلی کچہری کا انعقاد اڈا حیات مائنر فیصل آباد روڈ ،اڈا رفیق آباد ،اڈا رکن آباد ،ٹرکو اڈا ،میونسپل کمیٹی چوبارہ ،بھرلی اڈا کیا گیا
کراچی ۔پولیس نے100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا
کراچی (ویب ڈیسک )کراچی پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں سے...
Read moreDetails










