لیہ( صبح پا کستان ) فراہمی انصاف کو یقینی بنانے کےلئےضلعی دفتر پولیس لیہ میں ڈسٹرکٹ سٹینڈنگ بورڈ کا انعقاد...
Read moreDetailsلیہ۔( صبح پا کستان)سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی پنجاب و جنوبی پنجاب نادیہ ثاقب کی خصوصی ہدایات پر سپیشل سیکریٹری...
Read moreDetailsلیّہ ( صبح پاکستان ) فتح پور میں پی ٹی ائی کی احتجاجی ریلی ,اے ایس آئی سمیت پولیس کے3...
Read moreDetailsلیہ۔( صبح پاکستان )حکومت پنجاب کی ہدایت پر حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک سلوگن کے تحت جشن آزادی کے...
Read moreDetailsلیہ( صبح پاکستان )04اگست یوم شہدائے پولیس،ملک بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی پولیس شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے...
Read moreDetailsلیہ (صبح پاکستان) تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے سٹی پولیس اسٹیشن لیہ کے قریب گوشت سپلائی کرنے والی...
Read moreDetailsکوٹ سلطان (فہیم منجوٹھ سے )چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہنے والے نوجوان امجد نے اپنے جرائم...
Read moreDetailsکروڑ لعل عیسن (حافظ خلیل سے)رانا انیس الرحمن، سفیر راجپوت رانا جہانزیب اکبر، بانی و قائد RMMP راؤ فخر عباس...
Read moreDetailsلیہ۔( صبح پاکستان )یونیورسٹی آف لیہ میں جدید فزکس لیب کا افتتاح کردیا گیا۔ ایم پی اے سمیہ عطا شاہانی...
Read moreDetailsلیہ۔( صبح پاکستان ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا لائیوسٹاک کے لیے انقلابی اقدام۔جانوروں کی بروقت ویکسی نیشن،دیہی معیشت کو...
Read moreDetailsلاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetailsلیہ ( صبح پاکستان ) میں بے گناہ ہوں اگر ایک بھی واردات ثابت ہو تو سرعام سزا دی جائے سب انسپیکٹر نے ذاتی مخالفت میں مجھ پر ضلع بھر میں درجنوں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کرائے اور اب مجھے سی سی ڈی کے ذریعے انکاؤنٹر کرانے کی کوشش کر رہا ہے یہ بات بٹھہ موڑ کے عبدالرشید نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں علاقے کی مختلف برادریوں کے بزرگوں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہی عبدالرشید کا کہنا ہے کہ منصور علی شاہ سب انسپیکٹر کے ماموں کے قتل میں غلط فہمی کی بنیاد پر اس کے بھائی کو نامزد کیا گیا جو کہ مقامی عدالت سے بری ہو گیا اب صورتحال یہ ہے کہ ضلع لیہ میں ان کے لیے جگہ تنگ کر دی گئی ہے اور ضلع کے مختلف تھانوں میں ان کےخلاف آئے روز چوری ڈکیتی اور نائن سی کی درجنوں ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا ہے عبدالرشید کے مطابق کسی بھی مقدمے میں پولیس نے ان سے ریکوری نا کی ہے بلکہ نقدی رقم ڈالی گئی ہے ڈی پی او لیہ اور اعلیٰ حکام میرے حوالے سے خفیہ طور پر ورک کریں میں مکمل طور پر بے گناہ ہوں صرف اور صرف سب انسپکٹر منصور علی شاہ سے ذاتی دشمنی پر مجھے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے میرا بھائی بھی براہ راست ان کے ماموں کے قتل میں ملوث نہیں
سیف اللہ علیانی کے ساتھ تعلق کی سزا دی گئی انہوں نے کہا کہ اگر مجھ پر ایک بھی مقدمہ ثابت ہو تو مجھے سرعام پھانسی پر لٹکا دیا جائے
عبدالرشید کا مزید کہنا تھا میری جان کو خطرہ ہے ڈی پی او لیہ ازخود اس معاملے کا جائزہ لیں اور مجھے اس کے انتقام سے بچائیں اس موقع پر ان کے ساتھ آئے ہوئے دیگر افراد نے بھی عبدالرشید کی بے گناہی پر اس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا
اس ضمن میں رابطے پر سب انسپکٹر منصور علی شاہ نے الزامات کی سختی سے تردید کی ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ الزامات پر نا صرف مقامی سطح پر اعلیٰ افسران انکوائریز کر چکے بلکہ آر ٹی او ڈیرہ آفس میں بھی تحقیقات کے بعد عبدالرشید کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے سب انسپکٹر کا کہنا تھا کہ عبدالرشید سے مقدمات میں موٹر سائیکل سمیت چرائی گئی مختلف اشیاء بر آمد ہوچکیں اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹے الزامات کا سہارا لے رہا ہے جس پر قانونی و عدالتی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں