لیہ۔( صبح پا کستان)سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی پنجاب و جنوبی پنجاب نادیہ ثاقب کی خصوصی ہدایات پر سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کا ضلع لیہ کے مختلف ہسپتالوں اور مریم نواز ہیلتھ سنٹرز کا دورہ۔ سپیشل سیکریٹری محمد شہباز حسین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں تھل و کوٹ سلطان اور مریم نواز ہیلتھ سنٹرز چک نمبر 151 اور 157 ٹی ڈی اے میں سروس ڈیلیوری کو چیک کیا۔ دورہ کے دوران سپیشل سیکریٹری محمد شہباز حسین نے اسٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی، بائیو میڈیکل مشینری اور دیگر امور کو چیک کیا۔ سپیشل سیکریٹری محمد شہباز حسین نے ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال اور پارکنگ اسٹینڈز پر وصول کردہ فیس ،اسپتالوں میں بائیو میڈیکل مشینری کے فعال ہونے اور آکسیجن سپلائی کی دستیابی، ہسپتالوں کی کینٹینز پر صفائی کی صورتحال اور اشیائے خوردونوش کے معیارکو چیک کیا۔انہوں نے مختلف مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے فراہم کردہ طبی و دیگر سہولیات بارے استفساراور مریضوں اور ان کے لواحقین سے ڈاکٹروں اور اسٹاف کی دستیابی اور رویہ بارے بھی دریافت کیا۔سپیشل سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے اس موقع پر کہاکہ سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب کی خصوصی ہدایات پر دوردراز علاقوں میں بھی ہسپتالوں اور مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے مریم نواز کلینکس اور وزیر اعلٰی پنجاب کلینکس آن ویلز سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ان کی دہلیز پر بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملی ہے۔سپیشل سیکریٹری محمد شہباز حسین نے کہاکہ لوگوں کو ہمہ وقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جنوبی پنجاب وسیب کے لوگوں کے مسائل کے حل کے میرے آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیںمحکمہ صحت و آبادی کے متعلقہ لوگوں کی شکایات کا ازالہ بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین لیہ میں سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر عتیق الرحمن کے گھربھی گئے انہوں نے ڈاکٹر عتیق الرحمن سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگواران سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوںنے ڈاکٹر عتیق الرحمن کو سیکریٹری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ لیہ دورہ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک، سی او ہیلتھ لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










