لیہ۔( صبح پاکستان )حکومت پنجاب کی ہدایت پر حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک سلوگن کے تحت جشن آزادی کے سپورٹس ایونٹ جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے معرکہ حق جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ننھے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کر کے خوب داد وصول کی۔ میچ کے مہمانان خصوصی سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن عابد انوار علوی، ثنا الله خان خٹک، نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لیہ میڈم صنوبر گل، غلام علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز بھٹی نے اس موقع پر بتایا کہ جشن آزادی کھیلوں کے مقابلے 14 اگست تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کھیلوں کے مقابلے معرکہ حق اور تحریک آزادی کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں جس سے نوجوان نسل کو آگے بڑھ کر ملک و قوم کے لئے کچھ کرنے کا پلیٹ فارم اور جذبہ میسر آ رہا ہے
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










