فتح پور (صبح پا کستان)زہریلا ملک شیک پینے سے 8افراد کی حالت خراب ، ہسپتال منتقل ۔مذکورہ افراد کی حالت کی اب خطرئے سے باہر ہے جبکہ ملک شیک دوکان کے مالک کو گرفتار کرکے دوکان سیل کر دی گئی اور ملک شیک کے نمونہ جات فرانزک لیب روانہ کر دیے گئے۔ ڈسٹرکٹ کواڈری نیشن آفیسر سید واجد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ زہریلے ملک شیک سے متاثرہ افراد کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے ۔تمام متاثرہ آٹھ افراد کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات سمیت ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔انہوں نے یہ ہدایات فتح پور میں زہریلے ملک شیک پینے سے متاثرہ افراد کی عیادت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن ،اسسٹنٹ کمشنر کروڑ تنویر یزداں،ڈسٹرکٹ فزیشن ظفر ملغانی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا ناقص اشیاء خورد نوش فروخت کرنے والے افراد کے خلاف پنجاب پیور فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے اور ملک شیک کے نمونہ جات فرانزک لیبارٹری بھیجے جائیں۔زہریلا ملک شیک پینے سے 8افراد محسن رضا،حسن رضا،شکیلہ بی بی ،فوزیہ بی بی ،سیف اللہ ،صوبیہ بی بی،اور شبانہ بی بی کی طبیعت اچانک بگڑگئی جنہیں فوری طور پر فتح پور ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔مذکورہ افراد کی حالت کی اب خطرئے سے باہر ہے جبکہ ملک شیک دوکان کے مالک کو گرفتار کرکے دوکان سیل کر دی گئی اور ملک شیک کے نمونہ جات فرانزک لیب روانہ کر دیے گئے۔