حکومت پنجاب 1990کے معاہدے کے مطابق ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرے ، الہی بخش جو تہ
لیہ(صبح پا کستان) سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا ملک الہی بخش جوتہ نے ایپکا ضلع لیہ کے احتجاجی کیمپ میں شریک محکمہ زکواۃ کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب 1990کے معاہدے کے مطابق ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرے ہزاروں زکواۃ کلرکس اور دیگر ملازمین کا اس طرح بے یارو مددگار اور کسی تحفظ کے بغیر ملازمت کرنا ذمہ دار حلقوں کیلئے سوالیہ نشان ہے غربت اور مستحق افراد کی فہرستوں کی تیاری اور ان کی بروقت امداد کی فراہمی جیسا مقدس فریضہ سرانجام دینے والے مظلوم زکواۃ کلرکس کو مستقل کرنا وقت کی آواز ہے الہی بخش جوتہ رہنما ایپکا نے مزید کہا ملازمین گریڈ1تا 16موجودہ مہنگائی کے دور میں خاصے پریشان کن حالات سے گذر رہے ہیں حکومت پاکستان و پنجاب مرکزی و صوبائی قیادت کی طرف سے پیش کردہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ فوری منظور کرے سابقہ سالوں میں اعلان کردہ ایڈہاک الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کئے جائیں ہاؤس رینٹ موجودہ تنخواہوں پر دیا جائے گروپ انشورنس بلوچستان کی طرز پر سروس کی تکمیل پر ہی اد ا کی جائے