لیہ (صبح پا کستان)ضلع بھر میں جشن آزادی کی تقریبا ت قومی جوش و جذبہ اور شایا ن شان طریقہ سے منا ئی جا ئیں گی ۔ اس با ت کا فیصلہ ڈسٹرکٹ کو اڈنیشن آفیسر سید واجد علی شاہ کی زیر صدارت یو م آزادی کے حوالہ سے منعقدہ جا ئزہ اجلاس میں کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈنیشن محبوب احمد ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس سردار محمد جٹیا ل ، ای ڈی او ایگری کلچر ظفر اللہ سندھو ، ای ڈ ی او تعلیم محمد منشاء ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر ضیا ء الحسن ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ عمران شمس ، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ محمد تنو یر یزداں ، اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ارشد احمد وٹو مو جو دتھے ۔ اجلاس میں طے پا یا کہ یو م آزادی کی اہمیت و افادیت کو اجا گر کر نے کے لئے 2اگست سے سکو ل ، کا لجز سطح پر نعت خوانی ، تقریری مقابلہ جا ت جبکہ کلمہ چوک ، ٹی ڈی اے چوک اور میلاد چوک پر سٹا لز لگا ئے جا ئیں گے ۔ گو رنمنٹ کا لج آف ٹیکنا لو جی ٹی ڈی اے چوک پر نوجوانوں کی فنی صلا حیتیوں کو منظر عام پر لا نے کے لئے سٹا ل سجا ئے گا جبکہ فیملی پا رک میں مینا بازار اور فوڈ سٹریٹ قائم کی جا ئے گی ۔ اجلاس میں طے پا یا کہ محکمہ تعلیم اور ٹی ایم اے کی گا ڑی کو قومی پر چموں اور مشاہیر کے اقوال پر مشتمل پینا فلیکس سے سجا جا ئے گا جو شہر کا گشت کر یں گی اور قومی ترانے بجا ئے جا ئیں گے۔ اجلاس مز ید طے پا یا کہ یو م آزادی کی تقریبا ت میں وعوام کی شمولیت یقینی بنانے کے لئے فن ریس ، سائیکل ریس ، کبڈی ،دیسی کشتی ، لیڈیز ڈے ، سینئر سٹیزن ریس ، سات سال سے کم عمر بچوں کی ریس ، محفل مشاعرہ و موسیقی،گھوڑ ڈانس اور آتش با زی کا مظا ہر ہ کیا جا ئے گا ۔ اسی طرح تحریک پا کستا ن کے مو ضو ع پر سیمینار بھی منعقد کر ایا جا ئے گا ۔ ڈی سی او سید واجد علی شاہ نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے یوم آزادی کو شایا ن شان طریقہ سے منا تی ہیں تا کہ ملک کی آزادی کے لئے دی جا نے والی قربانیوں کو یاد رکھ کر مزنل اور مقصد کے حصول کے لئے جذبہ حب الوطنی سے کا م کیا جا سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جا ئے اور افسران و سٹا ف قومی پر چم کا بیج لگا ئیں ۔ انہو ں نے ہدایت کی کہ یو م آزادی کی تقریبا ت کو بھر پور انداز میں منا نے کے لئے بہترین حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا ئیں اور عوام کی شمو لیت کو یقینی بنا یا جا ئے ۔