عالمی یوم شہری دفاع کے حوالہ سے پا سنگ آؤٹ پریڈاور آگاہی واک
ملتان(پ ر ) عالمی یوم شہری دفاع کے حوالہ سے سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر ریلوے روڈ پر تنظیم شہری دفاع اور فائربریگیڈکی طرف سے منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈاور آگاہی واک کے دوران خطاب کرتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر رانا طارق وحید نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مارچ کو یوم شہری دفاع اور نئی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عنوان سے منایاجارہا ہے۔ شہری دفاع کی تربیت حاصل کرنا ہر فرد کا قومی وملی فریضہ ہے۔ تنظیم شہری دفاع جذبہ حب الوطنی کیساتھ ملک اور قوم کیلئے رضاکارانہ خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ قدرتی اور سماوی آفات بشمول زلزلہ، سیلاب اور ممکنہ ایمرجنسی حالات میں ضروری ہے کہ ہر گھرانے میں کم از کم ایک فرد شہری دفاع کی تربیت حاصل کرے۔ واک کے دوران ڈپٹی سول ڈیفنس آفیسر سیدہ سحرش ارشاد، چیف کوارڈینیٹر ہیلپرز بزنس غضنفر ملک، فائیرآفیسر حق نواز، گروپ وارڈنز محمد یعقوب، خواجہ دلشاد احمد، کلب عابد خان، رانا مبشر رئیس نے بھی خطاب کیا۔ اس دوران ریلوے روڈ پر شہری اور تاجروں میں عالمی یوم شہری دفاع کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے معلوماتی پمفلٹ اور کتابچے بھی تقسیم کیے گئے۔