علماءاور مذ ہبی جما عتیں ناراض ، حکو مت تحفظ نسواں بل واپس یا ترمیم کر سکتی ہے
لاہور (ما نیٹرننگ نیوز) مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ‘ حکومت پنجاب نے تحفظ خواتین بل کانوٹیفکیشن روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی جانب سے گزشتہ ماہ تحفظ خواتین بل پاس کیا گیا تھا لیکن علماءکرام کے تحفظات پر حکومت نے نوٹیفکیشن روک لیا۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطا بق بل کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر جنوبی پنجاب کے کسی ضلع سے لاگو کیا جانا تھا۔ ماضی میں کوئی قانون پاس ہونے کے فوری بعد نافذالعمل ہو جاتا تھا۔ تحفظ خواتین واحد بل ہے جس پر متنازعہ ہونے کے باعث عمل درآمد نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق بل پر اب علماءکے تحفظات دور ہونے کے بعد عملدرآمد کیا جائیگا۔ حکومت اور علماءکے درمیان باہمی معاملات طے ہونے کے بعد فیصلہ کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت علماءکی ناراضی سے بچنے کےلئے بل کو واپس یا اس میں ترامیم کر سکتی ہے۔