تشدد سے پاک گھر ” ہم آواز”آ گہی مہم کا آ غاز
لیہ(صبح پا کستان)ساؤ تھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے زیر اہتمام چلنے والے آواز اور جوابدہی پروگرام کے سلسلے میں عدم تشدد کے لئے ہم آواز کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے جس کا مقصد گھریلوتشدد کی روک تھام ہے۔ آواز اور جوابدہی پروگرام جن 100 میں چل رہاہیہر گاؤں سے ایک گھر جو تشدد سے پاک ہو منتخب کیا ہے اسکی ایک دیوار پینٹ کی ہے جس پر میسیج لکھا گیا ہے یہ گھر تشدد سے پاک ہے۔ ریجنل کوارڈینیٹر مہر زبیر نے مہم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ تشدد سے پاک گھر کی خصوصیات وہ گھر ہے جہاں جسمانی تشدد نہ ہوتا ہو،جہاں عورتوں کو وراثت میں حصہ دیا جاتا ہو، جہاں عورتوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت اور آزادی ہو،جہاں عورتوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت اور آزادی ہو،جہاں عورتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی جاتی ہو۔ اس مہم کے چلانے کا مقصد معاشرہ کے تمام طبقات کو آگاہی دینا ہے کہ عورت ملک کی تعمیر وترقی اور گھر میں بچوں کی نشو نما و پرورش میں اہم کردار ادا کر تی ہے اگر عورت تعلیم یافتہ ہوگی تو اپنے بچوں کی تعلیم پر فوکس کرے گی جس کی وجہ سے معاشرہ میں ترقی امن ہوگا۔
رپورٹ :۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر