ڈسٹرکٹ پر یس کلب لیہ میں شجر کاری مہم
لیہ ۔ 20کنا ل رقبے پر 15کر وڑ روپے کی لا گت سے لا ئبریر ی کیمپلکس تعمیر کیا جائے گا
ضلع کو ترقیاتی یا فتہ ضلعوں کے برابر لا نے ہمیشہ صوبا ئی حکو مت سے لا نگ ٹرم و شارٹ ٹرم میگا پراجیکٹ منظور کر ائے ۔ صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ
لیہ (صبح پا کستان)حکو مت پنجا ب شہر یو ں کو جدید سما جی سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کی لا گت سے صحت، تعلیم ، زراعت ، فارم ٹو مارکیٹ روڈ نیٹ ورک کی تو سیع ، جد ید ڈیجیٹل لا ئبریری کی تعمیر ، نشیبی علا قوں میں سٹرکوں کا قیا م ، نشیبی علا قوں میں سیلا ب سے محفوظ بنا نے کے لئے نا لہ کریک پر ریگو لیٹری تعمیر کر نے ، لیہ ، تو نسہ کی پل کی تعمیر ، پی سی آر لیب اور ضلع لیہ کو ڈویژن کا درجہ دلا نے ایسے اقداما ت شامل ہیں پر کا م کیا جا رہا ہے تک کی تکمیل سے ضلع لیہ پنجا ب کے نقشے میں ایک نئے مقام کے ساتھ ابھر کر سامنے آئے گا یہ با ت صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے ڈسٹرکٹ پر یس کلب لیہ میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پو دے لگا نے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ تقریب سے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ مہر ارشد حفیظ سمرا ، ضلعی صدر انجمن صحا فیان محمد یعقوب مرزا ، جنرل سیکرٹری شیخ خلیل احمد ، سینئر صحافی عبد الحکیم شوق ، نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع لیہ کے صحا فیوں نے ضلع لیہ کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمیشہ مثبت وتعمیر ی تجا ویز میڈیا کے ذریعے اجا گر کی ہیں انہو ں نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے ترقیاتی منصوبے کو مکمل کر نے اور صحافی کالو نی کے قیا م کے لئے صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ کی تو جہ مبذول کروائی ، تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے صوبا ئی پارلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے کہا کہ ضلع لیہ کو ترقیاتی یا فتہ ضلعوں کے برابر لا نے کے لئے انہو ں نے ہمیشہ صوبا ئی حکو مت سے لا نگ ٹرم و شارٹ ٹرم میگا پراجیکٹ منظور کر ائے ہیں جن کی تکمیل سے ضلع لیہ کے شہر یو ں کو صحت و تعلیم کے میدان میں سہو لیا ت میسر آ رہی ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ ضلع لیہ کے شہر یو ں کو جد ید ٹیکنا لو جی سے آراستہ 20کنا ل رقبے پر 15کر وڑ روپے کی لا گت سے لا ئبریر ی کیمپلکس تعمیر کی جا رہی ہے اور آئندہ سالا نہ بجٹ میں لیہ ، تو نسہ پل کی تعمیر ، نا لہ کر یک پر ریگو لیٹری کی تعمیر ، رولر روڈ نیٹ ورک تو سیع پر وگرام کے تحت فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ضلع لیہ کی ترقی کے لئے چائنہ اکنا مک کو ریڈور میگا پراجیکٹ میں ضلع لیہ کو شامل کر نے کے لئے بھی تجا ویز شامل ہیں ۔اسی طرح انہو ں نے لیہ ، چوک اعظم روڈ کے لئے بھی فنڈز فراہم کر نے کی یقین دہا نی کروائی ،انہو ں نے مزید کہا کہ ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں نے ہمیشہ مثبت و تعمیری رپورٹنگ کی ہے جس کے لئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔تقریب میں صدر انجمن صحافیان محمد یعقوب مرزا نے پر یس کلب کے ترقیاتی منصوبے کی تکمیل و صحافی کا لو نی کے قیام کے لئے یا داشت انہیں پیش کی جس پر انہو ں نے پنجا ب حکو مت سے ان کی تکمیل کے لئے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہا نی کر ائی ، بعد ازاں معرو ف دانش ور و شاعر شعیب جا زب کی وفات پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔