لیہ(صبح پا کستان) ضلع بھر میں انسداد پولیوکی تین روزہ قومی مہم26ستمبرسے29ستمبرتک جاری رہے گی اور اس دوران پانچ سال تک کی عمرکے 3لاکھ18ہزار924 بچوں کو پولیوسے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے یہ بات ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر سید واجد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیومہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی ۔اس موقع پر ڈی او سی محبوب احمد، ایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹرضیاء الحسن ،ڈاکٹر اقبال بھٹی،ڈاکٹر غلام ہاشم و دیگر متعلقہ افسران موجودتھے۔اجلاس میں بتایا گیااس قومی مہم میں کل 790ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں681موبائل ٹیمیں،350داخلی وخارجی مقاما ت 69فکسڈ ٹیمیں بھی شامل ہیں ۔ڈی سی او سید واجد علی شاہ نے اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ بچے پا کستان کا مستقبل ہیں اور ان کو پو لیو جیسے موذی مر ض سے بچانے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکر نا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں اس قومی فریضہ کو جاں فشانی اور ایمانیداری سے ادا کر یں اور ضلع کے دور افتا دہ یو نین کو نسلو ں کو فوکس کیا جا ئے انہو ں نے خبردار کیا کہ اس مہم میں ناقص کا رکر دگی اور غفلت کا مظا ہرہ کر نے والے اہلکا روں سے کو ئی رعائت نہیں برتی جا ئے گی انہو ں نے ہدایت کی کہ انسداد پو لیو کی قومی مہم کے سو فیصد نتا ئج کے حصول کے لئے اساتذہ کرام ، والدین ، عما ئد ین علا قہ اور خصوصاعلما ء کرام سے رابطہ میں رہا جا ئے انہوں نے کہا کہ اس قومی مہم کی کڑی نگرانی کی جا ئے اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا ئے ۔