ضلع لیہ میں 25مئی تک جا ری تین روزہ پو لیو مہم کا افتتاح ای ڈی او ہیلتھ نے کیا
لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ میں 25مئی تک جا ری تین روزہ پو لیو مہم کے دوران 318942پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پو لیو سے بچا ؤ کے قطرے پلا نے کے لئے محکمہ صحت کی 790خصوصی ٹیمیں کا م کر رہی ہیں جن میں 686مو بائل ٹیمیں ، 35ٹرانزٹ سائٹ اور69فکسڈ سائٹ شامل ہیں جبکہ تحصیل کر وڑ کے 102148پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کے لئے 246طبی ٹیمیں خد ما ت سر انجام دے رہی ہیں ۔ یہ با ت ڈی ڈی او ایچ کروڑ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے واڑاں سیہڑاں سامٹیہ اور جھرکل کے مختلف مقاما ت پر پو لیو ٹیمیوں کی ما نیٹرنگ کے موقع پر بتا ئی ۔ معائنہ کے موقع پر انہو ں نے مو بائل ٹیموں کے انچار ج کو ڈور ما رکنگ اور فنگر نشانات کے لئے خصوصی تو جہ دینے کے علا وہ گر می کی شدت کی وجہ سے آئس باکس میں ٹمپریچر کو متوازن رکھنے کے لئے بر ف کی مو جو دگی کو یقینی بنا نے کی ہد ایت کی ۔