کروڑ لعل عیسن ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سانپ سے ڈسے نوجوان کی ہلاکت ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد انکوائری آفیسر مقرر
کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑمیں سانپ سے ڈسے نوجوان کی ہلاکت ،محکمہ صحت حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا20یوم کے بعد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لیہ کی دو رکنی ٹیم انکوائری کیلئے کروڑ ہسپتال پہنچ گئی تفصیل کے مطابق تقریباًتین ہفتہ قبل سانپ کے ڈسنے سے ایک نوجوان کامران بعمر تقریباً20سال تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کروڑ لایا گیا جو مناسب علاج معالجہ نہ ہونے کی بنا پر ہسپتال میں کئی گھنٹے داخل رہنے کے بعد دم توڑ گیا واقع کی میڈیا میں رپورٹ ہونے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر سید مختیار حسین سید نے نوجوان کامران کی موت کی تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈاکٹر زاہد ملک کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کر لی،ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کی طرف سے انکوائری آفیسر نامزد کرنے کی اطلاعات پر محکمہ صحت لیہ نے جھرجھری لیتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لیہ ڈاکٹر ہاشم خان اور ایم ایس چوک اعظم ہسپتال ڈاکٹرمحمد یوسف پر مشتمل دو رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے دو رکنی انکوائری کمیٹی نے گذشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑ پہنچ کر کامران کی موت کی انکوائری کا آغاز کر دیا غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دو رکنی انکوائری کمیٹی نے ڈیوٹی ڈاکٹر پرویز انور اور دیگر سٹاف ممبران سے معلومات لیں اس ضمن میں ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب احمد قریشی سے رابطہ کیا تو انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کمیٹی نے بیانات قلمبند کئے ہیں تاہم رپورٹ کا کچھ علم نہ ہے۔