لیہ(صبح پا کستان)سبز انقلا ب کے لئے تھل جیسے علا قوں میں ڈرپ ایریگشن سسٹم کی ترویج وقت کا نا گزیر تقاضا ہے یہ با ت ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو نے چک نمبر375ٹی ڈی اے مجید آباد چوبا رہ میں ترقی پسند کا شتکار محمد اسلم کے ڈرپ سسٹم پر لگا ئے گئے کینو کے با غ پر منعقدہ آگا ہی سیمینار سے خطا ب کر تے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈی او واٹر منیجمنٹ رشید خان چنگوانی ، ڈی ڈی اوز ملک غلام فرید ، چوہدری خا لد محمود ، عابد شاہ ، شکیل ہاشمی ، مہر ممتاز ، غلام مصطفی ، ریاض کلاسرہ الطاف بزدار ، ڈاکٹر مبشر حسن ، ترقی پسند کا شتکار مبشر نعیم ، اعجاز احمد کے علا وہ کا شتکا روں کی بڑی تعداد موجو د تھی ۔
ای ڈی اوزراعت نے کہا کہ آزادی کے وقت فی کس دستیا ب سالا نہ پا نی پا نچ ہزار مکعب میٹر سے کم ہو کر ایک ہزار مکعب میٹر رہ گیا ہے لہذا دیگر ضر وریا ت کے ساتھ ساتھ زرعی ترقی کے لئے پا نی کی بچت کے جد ید طریقوں کو اپنا نا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت کی طرف سے چالیس فیصد سبسڈی پر ڈرپ سسٹم و سپرنیکلر نظام آبپاشی فراہم کیا جا رہا ہے کا شتکار اس سکیم سے بھر پور استفادہ حاصل کر یں ۔
ڈی او واٹر منیجمنٹ رشید خان چنگوانی نے سیمینار سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ڈرپ ایریگشن سسٹم کے ذریعے کاشتکار کم خر چ میں زیا دہ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں انہو ں نے کہا کہ تھل جیسے علا قہ میں نا ہموار زمینو ں پر ڈرپ سسٹم ایک کا میا ب تجر بہ ثابت ہوا اور اب تک ضلع بھر میں ایک ہزار ایکڑ سے زیا دہ رقبہ پر ڈرپ سسٹم لگا یا جا چکا ہے جس سے زرعی مداخل میں کمی سے کا شتکا روں کو استفادہ حاصل ہو رہا ہے ۔ اور زرعی مداخل میں کمی ذریعے فوڈ سیکورٹی کے ضا من کا شتکار مستفید ہو رہے ہیں ۔
ایک غیر سرکا ری تنظیم کی جا نب سے کا شتکا روں کو ڈرپ سسٹم کے لئے فی کا شتکار پچاس ہزار روپے تک بلا سود قرضے دینے کا اعلا ن کیا گیا ۔