زخمی ہونے پر ہیڈ ماسٹر نے طالب علم کو سکول سے نکال دیا
چوک اعظم (صبح پا کستان )گورنمنٹ مسلم ہائی سکول چوک اعظم کلاس ششم کے طالبعلم محمد ابوبکر کے زخمی ہونے پر ہیڈ ماسٹر خلیل خان نے طالبعلم کو سکول سے نکال دیا ۔آٹھ روز سے طالبعلم کے ناک سے خون جاری ۔طالبعلم کے والد کے سکول آنے پر اسے بھی سکول سے نکال دیا بچے کی حالت نازک تفصیلات کے مطابق آٹھ روز قبل چک نمبر335کے رہائشی کلاس ششم کے طالبعلم محمد ابوبکر سکول میں تفریح کے وقت زخمی ہوگیا اور ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا ۔سکول انتظامیہ نے طالبعلم کو فرسٹ ایڈ دینے کی بجائے ہید ماسٹر خلیل خان نے طالبعلم کوزخمی حالت میں سکول سے نکال دیا ۔طالبعلم بمشکل گھر پہنچ کر بے ہوش ہوگیا بچے کے ورثاء اسے ہسپتال لے گئے ،آٹھ روز سے طالبعلم کے ناک سے خون جاری ہے ۔طالبعلم محمد ابوبکر کا والدہ غلام محمد گورنمنٹ مسلم ہائی سکول چوک اعظم ہیڈ ماسٹر خلیل خان کے پاس پہنچا اور کہا کہ آپ تحقیق کریں میرا بیٹا کس طرح زخمی ہوا ہے جس پر ہیڈ ماسٹر خلیل خان طیش میں آگیا اورکہا کہ ہمارے پاس بچے کے زخمی ہونے کی تحقیقات کا کوئی وقت نہیں ہے ۔بچے کا کسی اچھے معالج سے علاج کراؤ اور اسے سکول بھیجو ورنہ بچے کا نام سکول سے خارج کردیا جائیگا۔طالبعلم کے والد غلام محمد کے زخمی ہونے کی تحقیق کرنے کے اسرار پر ہیڈ ماسٹر سے سیکورٹی گارڈ کو کہا کہ اسے سکول سے نکال دو ۔سیکورٹی گارڈ نے غلام محمد کو زبردستی سکول سے نکال دیا ۔جب اس سلسلہ میں ہیڈ ماسٹر سے موقف لینے کی کوشش کی گئی توبار بار موبائل فون پررابطہ کے باوجود رابطہ نہ ہوسکا ۔
رپورٹ ۔ عبد الغفار خان پریس رپورٹر