سپرنگ فیسٹیول 2016 ،بی زیڈ یو بہادر سب کیمپس میں فلاور اینڈ پیٹ شو
لیہ(صبح پا کستان)سپرنگ فیسٹیول 2016 بی زیڈ یو بہادر سب کیمپس میں پہلا سالانہ ڈاگ شو تیس نسل والے کتوں کی شرکت ، ڈاگ شو کے مقابلہ کیلئے جج کے فرائض ڈاکٹر طارق ڈی ایل او لیہ اور ڈاکٹر شیخ صمد نے سرانجام دئیے۔ اس مقابلہ کے لیے مہمان خصوصی کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر مبشر حسین تھے۔ ڈاکٹر محمد علی ، انچارج ویٹرنری کالج نے اس کامیاب ڈاگ شو منعقد کرانے پر ڈاکٹر مبشر رؤف ، اسسٹنٹ پروفیسر ،ویٹرنری کالج کو مبارکباد دی۔ اس مقابلے کا انعقاد کیمپس میں جاری سپرنگ فیسٹیول 2016 کا حصہ تھا۔ جس میں فلاور ایگزی بیشن کا انعقاد ہوا اور ڈینگی آگاہی واک بھی منعقد کرائی گئی۔ ڈاکٹر اعجاز رندھاوا ، پرنسپل کالج آف ایگریکلچر نے پھولوں کی نمائش کے کامیاب انعقاد پر ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ اور ایگریکلچر کالج کے ٹیچرز ، سٹاف اور طالب علموں کی کاوشوں کی تعریف کی۔ کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر مبشر حسین نے کیمپس کے ٹیچرز و سٹاف اور سٹوڈنٹس کی اس ایونٹ کو بارش کے باوجود کامیاب بنانے پر شاباش دی۔ اس فلاور اینڈ پیٹ شو میں لیہ کے شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور خوب سراہا۔