لیہ(صبح پا کستان)سود خور مافیا پولیس کی مدد سے سفید پوش ان پڑھ زمیندار کی جائیداد،ٹریکٹر ہتھیانے پر تل گیا،سود خور مافیا کے خلاف حاجی محمدنے سیشن جج کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کر دی،لیہ کے نواحی علاقہ چکنمبر 137ٹی ڈی اے کا زمیندار حاجی محمد کی موٹر سائیکل بروکر ظہور حسین کی معرفت میاں عاطف محمود الحسن سے تعلقات کا آغاز ہوا،حاجی محمد کو فصل کیلئے کچھ رقم کی ضرورت ہوئی جس پر عاطف محمود الحسن نے ہنڈاکمپنی کی ایجنسی کامالک ہونے کی وجہ سے 9عدد موٹر سائیکل 67500فی موٹر سائیکل کی رقم بنا کر دینے کے بعد وہی موٹر سائیکل 55ہزار فی موٹر سائیکل کے حساب سے واپس رقم دی جس کے عیوض بطور ضمانت میسی فرگوسن ٹریکٹر کے کاغذات،دو ایکڑزمین کا سٹہ جبکہ ایک ایکڑ کا بیع نامہ تحریر کرالیا،مقررہ وقت سے پہلے ہنڈا ایجنسی ڈیلر عاطف محمود الحسن نے سٹہ اور بع کے کاغذات کو بنیاد بنا کر عدالت میں تکمیل معاہدہ کا جعلسازی سے دعوی کر دیا،حاجی محمد نے بتایا کہ عاطف محمود الحسن نے مجھ سے جعلسازی کرکے میری جائیداد ہتھانے پر تل گیا ہے جس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ محمد عمران شفیع نے پولیس تھانہ سٹی لیہ سے اس رٹ بارے کمنٹس طلب کئے ،تھانہ سٹی لیہ میں تعینات تفتیشی آفیسر مہر مظہر حسین نے عاطف محمود الحسن سے بھاری رشوت لیکر کمنٹس عاطف محمو د الحسن کے حق میں لکھ دیئے جبکہ رٹ پٹیشن میں شامل دیگر افراد نے تفتیشی افسر کو ساری صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حاجی محمد نے عاطف محمود الحسن کی رقم نہیں دینی لی گئی رقم مبلغ 14لاکھ روپے بجائے حاجی محمد عاطف محمو د الحسن کو 15لاکھ 50ہزار واپس کر چکا ہے پولیس تھانہ سٹی میں تعینات تفتیشی افسر نے بھاری رشوت کے عیوض سود خور کو شریف شہری بناکر پیش کرکے میری جائیداد ہتھانے پر تل گئے ہیں،حاجی محمد نے ڈی پی او لیہ سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی کسی ایماندار پولیس آفیسر سے انکوئری کرائی جائے تاکہ جھوٹ اور سچ سامنے آسکے اور میری لوٹی گئی جائیداد بھی واپس کرائی جائے اور سود خور مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فرید ی پریس رپورٹر