کوٹ سلطان (صبح پا کستان) ربیع الاول کے تمام تر جلوس کے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہونگے جو جلوس کے شرکاء کی حفاظت اور سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے ،مقررین اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں بصورت دیگر فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کااظہار ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان اصغر اقبال لغٖاری نے مرکزی میلاد کمیٹی کے ارکین سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صور ت حال برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے اور جلوس مقررہ وقت اور مقررہ راستوں سے گزارے جائیں ،اجلاس میں قاری عمران باروی ،طارق بلوچ،حافظ آصف کھرل،رفیق احمد سیفی،مولانا غلام رسول اور دیگر نے شرکت کی ۔