چرچ آف پاکستان اور قومی امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام ’’امن سب کیلئے ‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
ملتان(صبح پا کستان )چرچ آف پاکستان ملتان کینٹ اور قومی امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام کیھڈرل چرچ ملتان کینٹ میں ’’امن سب کیلئے ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بشپ چرچ آف پاکستان لیوپال، مرکزی چےئرمین قومی امن کمیٹی پاکستان علامہ پیر عمر فاروق بیلوی، پادری نعیم جاوید، علامہ مجاہد عباس گردیزی، چیف کوارڈی نیٹر غضنفر ملک، سردار ویر سنگھ، قاری ابوبکر نقشبندی، کلب عابد خان، پروفیسر عنایت قریشی، غلام مصطفےٰ انصاری، محمد علی رضوی اور پادری شہزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو امن وامان اور سیکورٹی کے حوالہ سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کی طرف سے اے پی ایس سکول(سانحہ پشاور) اور چارسدہ یونیورسٹی پربزدلانہ کارروائیوں کے باوجود پوری قوم نہ صرف متحد ہے بلکہ ملک سے مستقبل بنیادوں پر دہشت گردی
کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے حوالہ سے مکمل حمایت کرتے ہوئے شانہ بشانہ پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس ضمن میں مسلمان، عیسائی ، ہندو، سکھ سمیت قوم میں جذبہ الوطبی کے تحت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے اور پاک سرزمین کی بقاء ، سلامتی اور استحکام کیلئے بحیثیت قوم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس حوالہ سے ہمارا قومی وملی فریضہ ہے کہ ملک میں امن وامان کے قیام اور بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد کیلئے بحیثیت قوم اپنا پنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بحیثیت پاکستانی متحد ہیں اور اپنی سرزمین کیلئے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ سیمینار میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں سے آئے ہوئے مسلم، عیسائی ، ہندو اور سکھ مذاہب کے وفود کی بڑی تعداد شریک تھی۔