ضلعی انتظا میہ کے تحت ٹیکس ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
لیہ (صبح پا کستان)ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ٹیکس ادائیگی کلیدی اہمیت کی حا مل ہی نہیں ترقی کا اہم زینہ بھی ثابت ہو رہی ہے اور ٹیکس ادائیگی کلچر کے فروغ کے لئے معاشرے کے تمام طبقات سما جی شعور کی بیداری کے لئے اپنا مثبت و تعمیر رول ادا کر یں یہ با ت ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے ٹیکس ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں اپنے صدراتی خطا ب میں کہی ۔ ڈی سی ا ولیہ نے کہا کہ
ملک و قوم کی ترقی کا دارومدار ٹیکس کلیشن کے منظم نظا م پر انحصار کر تا ہے اس لیے ٹیکس ادائیگی کلچر کا فروغ صوبے میں صحت ، تعلیم ، جد ید ماڈر ن انفراسٹیکچر کے لئے از حد ضر ور ی ہے انہو ں نے مزید کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات مشترکہ کو ششوں کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کلچر کو فروغ دینے کے لئے اپنا مثبت و تعمیر ی رول ادا کر یں تا کہ صوبے کی آمدنی میں اضا فہ ہو کو یقینی بنا کر ترقی کے عمل کو مزید تیز تر کیا جا سکے ۔ سیمینار میں ڈی او سی محبوب احمد نے خطا ب کرتے ہو ئے سیمینار کے اغراض و مقاصد،ضلع ، صوبہ اور وفاقی سطح پر ٹیکس ادائیگی کلچر کے فروغ کے ذریعے ترقیاتی عمل کو مربوط بنیا دوں پر استوار کر نے اور شہر یو ں کو ٹیکس ادائیگی کلچر کے ذریعے اپنی آئینی ذمہ داریو ں کے با رے میں آگا ہ کیا ۔ سیمینار میں طلبا و طا لبا ت نے ٹیکس کلچر کے فروغ کے مو ضو ع پر تقاریر کیں جن میں سیف اللہ ، واجد نواز ، عبیرہ فاطمہ ، محمد زاہد اقبال، عبد الرحمن اور سید الطا ف حسین شاہ شامل ہیں ۔سیمینار میں جی اے آر محمد ارشد وٹو ، ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، ای ڈی او تعلیم محمد منشا میو ، اسسٹنٹ کمشنر ز لیہ ، کر وڑ ، چوبا رہ منظور احمد خان ، محمد تنو یر یزداں ، جا م آفتا ب حسین ، رانا اعجاز سہیل ، صدر انجمن تا جران کر وڑ حا جی مختیار حسین ، جنر ل سیکرٹری ، ڈاکٹر احسان اللہ ، انکم ٹیکس آفیسر اللہ وسایا ، انکم ٹیکس انسپکٹر فاروق گل بلو چ ، ایکسائز اینڈ ٹیکسشن آفیسر لیہ عنصر علی ، انسپکٹر ملک فاروق ہنجرا ، سرکاری افسران ، کو نسلر مہر غلام عباس کلاسرا ، معززین شہر ، ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں وطلبا ء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں صدر انجمن تا جران کر وڑ حاجی مختیار حسین نے گو رنمنٹ گرلز سیکنڈری سکو ل کینا ل کا لونی کی طا لبہ عبیرہ فاطمہ کو ٹیکس کلچر کے با ر ے میں پُر جو ش تقریر کر نے پر ایک ہزار روپے نقد انعام دیا۔