سیکورٹی گارڈ ملازمین کو پانچواں سکیل دیا جائے ،شاہداقبال
اٹک ( صبح پا کستان )سیکورٹی گارڈ بنائے جانے والے ملازمین کو پانچواں سکیل دیا جائے یا کم از کم پانچ ہزار الاؤنس دیا جائے حکومت اپنے فرائض سے روگردانی نہ کرے سکولوں کا تحفظ ممکن بنایا جائے تعلیمی اداروں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار اٹک کلاس فور ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہداقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ نئے سیکورٹی گارڈ بھرتی کئے جائیں اور ان کو ٹریننگ بھی دی جائے اس سے ایک تو سیکورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا اور بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی اگرکلاس فورز ہی کو سیکورٹی گارڈبنایا جا رہا ہے تو ان کو مراعات اور تنخواہ بھی پولیس کے برابر دی جائے کیونکہ اداروں کے تحفظ کی ذمہ داری پولیس کی ہے ایکفا کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ اگر کلاس فورز ہی کو سیکورٹی گارڈبنایا جائے تو اس کو سکیل پانچ بھی دیا جائے یا کم از کم پانچ ہزار الاؤنس دیا جائے ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے تحفظات کا ازالہ کیا جائے ہمیں اپنے حقوق کے لئے اگر سڑکوں پر بھی آنا پڑا تو دریغ نہیں کرے گے اور اگر سپریم کورٹ تک بھی جانا پڑا تو چپڑاسیوں کے حقوق کے لئے جائیں گے #