لیہ (صبح پا کستان) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرا نسپورٹ اتھا رٹی حا فظ سلما ن نے کہا ہے کہ عوام کو سفر کی بہترین سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے ضلع میں قائم تمام بس سٹینڈ کی صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے ۔ انہو ں نے یہ با ت اپنے دفتر میں متعلقہ افسران کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ انہو ں نے کہا کہ گا ڑیو ں کی فٹنس پر کو ئی سمجھو تہ نہ کیا جا ئے اور ایل پی جی و نا قص سلنڈر والی گا ڑیو ں کو بند کر دیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ زائد کر ایہ وصول کر نے والےٹرانسپورٹرز کے خلاف کا رروائی کی جا ئے تا کہ عوام کو ریلیف ملے انہو ں نے مز ید ہدایت کی کہ گنجا ئش سے زائد مسافر سوار کر نے والی گاڑیو ں کو موقع پر آف لو ڈ کر کے چالا ن کیے جا ئیں اور ایکسل لوڈ کے خلاف بھر پور مہم جا ری رکھی جا ئے ۔