لیہ(صبح پا کستان)چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ کا الیکشن سینٹر سعود مجید سے دونوں امیدواروں کے سینئرز رہنماؤں کی لاہور میں ملاقات،اکثریت دیکھنے پر شیخ غلام رسول کاشی شیخ الیکشن سے دستبردار ہو جائیں گے،ایم پی اے لیہ کی گفتگو،مسلم لیگ کی قیادت نے میونسپل کمیٹی لیہ کے انتخابات کو اوپن کر دیا ہے کامران روحانی کا موقف،
تفصیل کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ کے انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں مسلم لیگی دھڑوں کے سرپرستوں جن میں حافظ جمیل احمد خان گروپ کی نمائندگی ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے کی جبکہ دوسرے پینل غلام رسول عرف کاشی شیخ گروپ کی ترجمانی ان کے بڑے بھائی شیخ فیاض احمد نے لیگی سینٹر سعود مجید سے لاہور میں ملاقات کی ذرائع کے مطابق سینٹر سعود مجید نے دونوں گروپوں کو ہدایت کی کہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے اور مسلم لیگ کے وقار اور علاقہ کی بہتری کیلئے اجتماعی کوششیں کی جائیں
ملاقات کے بعد ایم پی اے لیہ چوہدری اشفاق احمد نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حافظ جمیل احمد خان کو چیئرمین کے الیکشن میں ارکان کی واضع حمایت حاصل ہے اورشیخ فیاض احمد کو پارٹی کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار کے حمایتی ارکان کو دیکھنے کے بعد اپنے بھائی غلام رسول عرف کاشی شیخ کو الیکشن سے دستبردار کرالیں،رابطہ پر شیخ فیاض احمد نے کہا کہ ان کے گروپ کے پاس 17ارکان کی حمایت حاصل ہے الیکشن کے نتائج کی شرمندگی سے بچنے کیلئے مد مقابل گروپ منتیں کررہا ہے اور سعود مجید کی موجودگی میں ٹاس،ریٹائرمنٹ،مدت کی آفرز ایم پی اے لیہ کو کی گئی جس سے وہ انکاری ہو گئے جس پر لیگی مرکزی راہنما سعود مجید میونسپل کمیٹی لیہ کے الیکشن کو اوپن رکھنے کا اعلان کر دیا اب کسی کا رنرز سے کوئی مداخلت نہ ہوگی۔حمایت کرنیوالے کوسلرز کے نام کیا ہیں کے سوال کا جواب دینے سے شیخ فیاض اھمد نے انکار کردیا
انہوں نے کہا کہ ہمارا پینل بھی مسلم لیگی ہے انہوں نے حافظ جمیل احمد خان کے کونسلرز دیکھنے کی اطلاع کو ڈس انفارمیشن قرار دیا علاوہ ازیں کامران روحانی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے میونسپل کمیٹی لیہ کے الیکشن کو اوپن کر دیا ہے تاہم اپنے حمایتی کونسلرز کا نام نہیں بتا سکتا۔