پاکستان اےئر فورس کے سابق چیف وارنٹ آفیسر الحاج راؤ عبدالجبار رزاقی انتقال کرگئے
ملتان (صبح پا کستان )راؤ محمد ابرار، راؤ محمدارسلان کے والد، پاکستان اےئر فورس کے سابقہ چیف وارنٹ آفیسر اور مرکزی جامع مسجد و مدرسہ سکندر آباد کے سابقہ مہتمم عاشق رسول الحاج راؤ عبدالجبار رزاقی’’محلہ امیر خان‘‘ اس وقت فوت ہوئے جب وہ اپنے چچا راؤ عباد پولیس والے کا کفن لینے جارہے تھے کہ ہارڈ اٹیک ہوا اور دو منٹ کے اندر اندر آپ کی روح پرواز ہوگئی۔عشاء کی نماز کے بعد مرکزی جامع مسجد میں نمازجنازہ پیر سید محمد بلال شاہ بخاری نے پڑھائی جس میں آپ کے بھائی راؤ عبدالغفار، راؤ رجب علی، راؤ غلام محمد ایڈووکیٹ میلسی، عبدالقدوس، راؤ محمد نعیم، صدر محمد حنیف، علامہ اکمل مہروی، حافظ محبوب، راؤ محمد صادق، راؤ محمد توفیق، راؤ محمد توحید چشتی، الحاج رانا انظار حسین، صوبیدار خالد، راؤ محمد اشفاق ویلفےئر آفیسر، محمد اسلم رزاقی، آصف خان چاکرانی، راؤ محمد اکرم چےئرمین، راؤ محمد خالد پی ٹی ماسٹر، راؤ محمد اکرم چشتی، راؤ علی گوہر، صوبیدار محمد رفیق، صوبیدار میجر محمد آزاد، میجر ارشاد، معراج عطاری، محمد اسلام عطاری، عبدالعلیم عطاری کے علاوہ مذہبی، سیاسی وسماجی حضرات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔پسماندگان میں دو بیٹے ، چھ بیٹیاں اوربیوہ شامل ہیں۔