جما عت پنجم و ہشتم سالا نہ نتا ئج ، ضلع نے پنجا ب بھر میں مجمو عی طور پر پہلی پو زیشن حاصل کی ۔ طا ہرہ شفیق چشتی
لیہ (صبح پا کستان)ای ڈی او تعلیم طا ہرہ شفیق چشتی نے کہا ہے کہ ضلع لیہ میں جما عت پنجم و ہشتم سالا نہ امتحان کے نتا ئج میں ضلع لیہ نے پنجا ب بھر میں مجمو عی طور پر پہلی پو زیشن حاصل کرلی ہے اور جما عت پنجم میں 23625طا لب علم نے امتحا ن میں کا میا بی حاصل کر کے 91.72فیصد جبکہ جما عت ہشتم میں 17319طا لب علموں نے کا میا بی حاصل کر کے 92.28فیصد نتیجہ ضلع لیہ نے حاصل کیا ہے جو تعلیمی افسران اور اساتذہ کی انتھک محنت کا عملی
ثمر ہے یہ با ت انہوں نے جما عت پنجم و ہشتم کے نتا ئج کے موقع پر پریس کا نفر نس کے دوران کہی ۔ ای ڈی ا وتعلیم نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں جما عت پنجم و ہشتم کے سالا نہ امتحا ن کے موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران و اساتذہ کرام کی بھر پور محنت و لگن کے نتیجہ میں جما عت پنجم کے امتحا ن میں 91.72فیصد جبکہ ہشتم میں 92.28فیصد نتا ئج حاصل کر کے مجمو عی طور پر پنجا ب بھر میں پہلی پو زیشن حاصل کر لی ہے انہو ں نے مزید بتا یا کہ جما عت ہشتم کی طالبہ سنیلہ احسان نے پنجا ب بھر میں تیسری پو زیشن حاصل کی ہے اسی طرح جما عت پنجم میں ضلع کی سطح پر محمد آصف نذیر نے پہلی پو زیشن ، اقصی بتو ل ، محمد ثقلین صاد ق اور عثما ن ثاقب نے دوسری پوزیشن ،جبکہ عبد الرحمن نے تھرڈ پو زیشن حاصل کی ہے ۔ اسی طرح طلبا ء میں جما عت پنجم میں محمد آصف نذیر نے پہلی ، محمد ثقلین صادق و عثما ن ثاقب نے دوسری اور عبد الرحمن تیسری پو زیشن حاصل کی اسی طرح طا لبا ت میں اقصی بتو ل نے پہلی ، زینب رانی نے دوسری ، جبکہ وجہیہ زینب اور ایا ن شعیب نے تھر ڈ پو زیشن حاصل کی ہے ۔ جما عت ہشتم میں ضلع بھر میں سنیلہ احسان نے پہلی اور پنجاب بھر میں تیسری پو زیشن اسی طرح محمد جنید رشید نے دوسری اور فائکہ طارق و بختاور خان نے تھر ڈ پوزیشن حاصل کی ہے ۔ طلباء میں جما عت ہشتم میں محمد جنید رشید نے پہلی پو زیشن ، علی حسن ، حبیب الرحمن نے دوسری اور سید محمد جو ن شاہ زیب نقوی و محمد نعما ن اعجاز نے تھر ڈ پو زیشن حاصل کی ہے ۔ طا لبا ت میں سنیلہ احسان نے ضلع میں پہلی او رپنجاب بھر میں تیسری پو زیشن ، بختاور خان ، فائکہ طا رق نے دوسری پوزیشن جبکہ تنذیلہ عالم نے تھر ڈ پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ای ڈی او تعلیم نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں سرکا ری و پرائیویٹ سکولو ں کے نتا ئج میں مجموعی طور پر ففٹی ففٹی پو زیشن حاصل کر کے نتا ئج حاصل کیے ہیں اور ضلع لیہ میں سرکا ری سکو لو ں میں صرف کلا س پنجم میں ضلع بھر میں تھر ڈ پو زیشن حاصل کی جبکہ دیگر تمام پو زیشن ہو لڈرز کا تعلق پرائیویٹ سکو لو ں سے ہے ۔