راجن پور( صبح پا کستان )کامرس کالج راجن پور میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد تھے ۔اس تقریب میں خصوصی شرکت ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر الطاف ،ڈی پی او راجن پور عرفان اللہ مروت ،چیئرمین ضلع کونسل عبدالعزیز خان دریشک ،صدر بار راجن پور رانا مختیار،چیئرمین میونسپل کمیٹی حمزہ کمال ،وائس چیئرمین راجن پور چوہدری نعیم ثاقب،سیاسی ،سماجی شخصیات میں امان اللہ قریشی ،چوہدری عطاء محمد آصف ،امجد فاروق،جلیل الرحمان ،قاری محمود الحسن قاسمی،پروفیسر نصراللہ مستوئی اور دیگر معززین نے خصوصی شرکت کی۔اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور میں تعلیمی ٹیلینٹ موجود ہے ۔ضلع کی پسماندگی تعلیم کے ذریعے ہی ختم ہو سکتی ہے ۔پنجاب بھر میں پوزیشن حاصل کرنے والے اس کالج کے طلباء و طالبات کو مبارک باد دیتا ہوں یہ سب اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ۔اس تقریب کے دوران ڈائریکٹر کالجز ،چیئرمین ضلع کونسل ،ڈی پی او ،پرنسپل کالج ،چیئر مین میونسپل کمیٹی اور دیگر مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں یہ بچے اس ضلع کی پہچان بنیں گے ۔تعلیم اور علم کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔تعلیم ہی انسان کو شعور دیتی ہے ۔اور قوموں کی ترقی میں تعلیم ہی کی اہمیت ہے۔آج ہمیں خوشی ہو رہی ہے کہ ضلع راجن پور کے بچوں نے پنجاب بھر میں سب سے زیادہ پوزیشنیں حاصل کر کے نہ صرف ضلع کا نام روشن کیا ہے بلکہ اپنے والدین اور ادارے کا نام بھی روشن کیا ہے۔آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات،چیک اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں ۔قبل ازیںڈی سی ،ڈی پی او ،چیئرمین ضلع کونسل اور ڈائریکٹر کالجز نے اپنے ہاتھوں سے پودے بھی لگائے۔