راجن پور( صبح پا کستان )گورنمنٹ بوائزہائی سکول نمبر 1راجن پور میں نئی کلاسز کا آغاز 15مارچ سے کر دیا جائے گا۔نہم اور ششم کی انگلش اور اردو میڈیم کلاسز میں داخلے شروع کر دئے گئے ہیں۔اساتذہ داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔یہ بات سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائزہائی سکول نمبر 1راجن پورچوہدری نور احمد نے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کی طرح گورنمنٹ بوائزہائی سکول نمبر 1راجن پور کو بھی گزشتہ سال سے بڑھ کر 10فیصد زائد کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں یکم مارچ سے یونیورسل سکینڈری داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا۔اس میٹنگ میں ڈپٹی ہیڈ ماسٹر غلام یٰسین خان اعوان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔میٹنگ میں مشتاق رضوی، باقر جسکانی،محمد امین مہروی، فخر جہاں شاہ، زاہد شبیر، قاضی گلزار،مہر اشرف نقشبندی، ماسٹر محمد عبداللہ ،حبیب اللہ، سجا د حسین، رشید احمد سرکی ،پی ٹی آئی رشید احمد اور محمد طارق نے شرکت کی۔