راجن پور( صبح پا کستان )وزیر اعلیٰ پنجاب دانش سکول کے غریب اور یتیم طلبہ کو اعلیٰ تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں ،بچوں کی بہتری اور ان کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی بھر پور توجہ دی جائے ۔بچوں کے کھانے پینے اور رہائش بالکل صاف ستھری ہونی چاہئے ۔اس خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے دانش سکول فاضل پور میں گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پرنسپل دانش سکول و سیکریٹری گورننگ باڈی زرقا سہیل رانا ،ڈی ایم او راشد نعمت ،سی ای او ثناء اللہ خان سہرانی،پروفیسر نذیر سکھانی،میڈم رفعت درانی،امان اللہ قریشی،طاہرہ بخاری ،عبد الحمید قریشی،رانا عبد السلام اور ایڈمن آفیسر عطاء اللہ نیازی موجود تھے۔اجلاس میں سابقہ کاروائی ،بچوں کے داخلے،سٹاف کی کارکردگی،بچوں کی صحت،امتحانات ،رکھ عظمت والا زمین کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔