راجن پور ۔زیر تکمیل جاری سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد
راجن پور ( ) 9791.342ملین کی لاگت سے ضلع راجن پور کی چار سو سولہ سکیموں پر کام جاری ہے ۔پچیس مکمل ہو چکی ہیں جبکہ باقی سکیموں پر کام جاری ہے۔یہ سکیمیں محکمہ بلڈنگ،پبلک ہیلتھ،ہائی وے،انہار اور لوکل گورنمنٹ کی ہیں۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے ڈو یلپمنٹ سکیموں بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔انہوں نے کہا کہ جاری سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے اور متعلقہ محکموں کے سربراہان ان کی نگرانی کریں ۔میٹریل کی کوالٹی کا استعمال بالکل ٹھیک ہونا چاہئے۔اور جلد ہی تما م سکیموں کا معائنہ کروں گا ۔اس موقع پر محمد عدیل ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ،اسسٹنٹ کمشنر روجھان عبد الطیف،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور شاہد محبوب، ایکسیئن رود کوہی،ایکسئن بلڈنگ،ایکسئن پبلک ہیلتھ ،ایس ڈی اوز ،اے ڈی ایل جی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔مختلف محکموں کے ایکسئن اور ایس ڈی اوز نے اپنی اپنی سکیموں بارے بریفنگ دی۔
راجن پور ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی تقریبات میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے اعزازات
راجن پور ( صبح پا کستان )گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور کے پروفیسر کلیم اختر قریشی نے بتایا ہے کہ حالیہ وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی تقریبات میں ادارہ ہذا کے طلبا و طالبات نے اُردو انگریزی تقریری مقابلہ جات مضمون نویسی اور قرات و نعت خوانی کے مقابلوں میں مجموعی طور پر پچاس طلباء و طالبات نے ڈسٹرکٹ ،ڈوثیرن اور پنجاب لیول پر پوزیشنیں حاصل کر کے ڈیرہ غازیخان ڈوثیرن میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہیں۔ ڈاکٹر شکیل پتافی پرنسپل ادارہ نے بتایا ہے کہ انٹر میڈیٹ ، ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ لیول پر طلباء میں محمد عادل عباس، چاند عباس،کلاس فرسٹ ائیر، حمزہ ارشاد ، کلاس سیکنڈ ائیر، محمد کاشف عاقب علی ، تھرڈائیر اور زین طاہر کلاس ایم اے اردو ، شمسہ طاہر ایم اے اُردو ریشماں رحمن ایم اے انگلش کی طالبات صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلے میں شامل ہوئے ہیں۔ تقریبات کے فوکل پرسن پروفیسر کلیم اختر قریشی کے مطابق ریشماں رحمن طالبہ ایم اے انگلش کی طالبہ نے انگلش مضمون نویسی کے مقابلے میں صوبہ بھر میں دوم آئی ہیں۔ ادارہ کے پرنسپل و اساتذہ کرام نے طالبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔
راجن پور ۔ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے جانب سے سیل کی گئی دوکانوں کے خلاف درخواستیں عدالتوں سے خارج
راجن پور ( صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے جانب سے مختلف کاروائیوں کے دوران سیل کی گئی دوکانوں کے مالکان نے مختلف عدالتوں میں ڈی سیل کرنے کی درخواستیں دے رکھی تھیں جن کو عدالتوں نے خارج کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح مزید کاروائیوں میں 37 سے زائد کاروباری جگہوں کو موقع پر سیل کیا گیا اور 2075 سے زائد غیر معیاری اشیاء خودونوش کو کلو گرام اور لیٹرز کی صورت میں مالکان کی موجودگی میں تلف کرایا گیا ۔اسی طرح 500 سے زائد شکایات کا موقع پر ازالہ کرایا گیا اور 700 سے زائد لوگوں کو ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے ناقص صفائی ستھرائی اور گلے سڑے پھلا ور باسی سبزیاں فروخت کرنے و دیگر امور پر وارننگ نوٹس جاری ہوئے ۔ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی راجن پور کا مقصد ضلع بھر کی عوام کو صاف محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کرنا ہے کیونکہ اچھی خوارک ہی اچھی صحت کی ضامن ہے ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی راجن پور کی کاروائیوں سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر فیاض کریم لغاری اور ڈسٹرکت ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محبت علی چوہدری نے اچھی کارکردگی پرسراہا اور ہدایات جاری کیں کہ اسی جذبہ سے ضلع بھر میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈؤن کرتے ہوئے ایکشن جاری رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر اادرہ کو رپورٹ دیں کیونکہ ملاوٹ کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں ۔