راجن پور ( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد محکمہ صحت اور تعلیم کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر حضرات اور عملہ اپنی ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر سر انجام دیں اور اساتذہ کرام اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں غیر حاضری کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی ایم اور راشد نعمت ،سی ای او تعلیم و صحت ،ڈی ایچ اورز اور ڈی اوز تعلیم ،ڈپٹی ڈی اوز اور اے ای اوز بھی موجود تھے۔ڈی سی نے کہا کہ محکمہ تعلیم و صحت اپنی کارکردگی کو مزید بڑھائیں ۔لوگوں کی مشکلات کو کم کریں اور ان کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔اس موقع پر ڈی ایم او راشد نعمت نے الگ الگ محکمہ تعلیم اور صحت کے بارے میں بریفنگ دی ۔سی ای او تعلیم ثناء اللہ خان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے روڈ میپ پالیسی پر عمل درآمد ہو رہا ہے ۔اور انشاء اللہ ہم اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر ٹارگٹ اچیو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کا وزٹ کر رہے ہیں ۔سی ای او صحت نے بتایا کہ ہماری تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور عملہ موجود ہے اگر کہیں کوئی کوتاہی ہوتی ہے تو ہم فوراً ایکشن لیتے ہیں۔