لیہ(مہر زاہد واندر سے)ضلع بھر کے8میں سے 4ریلوے اسٹیشن بند ،فنکشنل اسٹیشنز پر سہولیات کا فقدان،رہائشی کوارٹر بھوت بنگلہ میں تبدیل،ریوینو میں کمی ۔ضلع لیہ کی حدواد میں قائم کیے گئے 8ریلوے اسٹیشزمیں سے ریلوے حکام کی مبینہ غفلت کے سبب 4بند ہو چکے ہیں جن میں ریلوے اسٹیشن پہاڑ پور،دورٹہ،کوٹلہ حاجی شاہ اور سامٹہ شامل ہیں جبکہ فنکشنل ریلوے اسٹیشنز میں کوٹ سلطان ،جمن شاہ، لیہ اور کروڑ شامل ہیں ،ریلوے حکام کی مبینہ چشم پوشی کے سبب فنکشنل ریلوے اسٹیشنز پر سہولیات کا فقدان ہے ، تمام تر رہائشی کوارٹر ز کھنڈارت میں تبدیل ہو چکے ہیں موسم کی کیسی بھی سختی ہو خواتین و مرد ہال نما بنائے گئے ایک ہی مسافر خانے میں وقت گزارنے پر مجبور ہیں جہاں نہ فرنیچر ہے نہ پنکھے اور نہ ہی مسافروں کے لیے پینے کے پینے کے صاف پانی کا کوئی بہتر انتظام ہے ،علاوہ ازیں اس وقت تمام ریلوے اسٹیشنز پر صرف دو ٹرینوں مہر ایکسپریس ملتان تا روالپنڈی جبکہ کہ خوشخال خان خٹک ایکسپریس پشاور تا کراچی کے سٹاف مقرر ہیں جبکہ ماضی میں ان اسٹیشنز پر چار مسافرٹرینیں چلائی جاتی رہیں اکثر مسافر ٹرینیں گذشتہ کئی سالوں سے بند ہیں جس سے نہ صرف مسافروں بلکہ تاجر طبقہ کو بھی پریشانی کا سامنا ہے ،دوسری جانب ریلوے حکام نے سٹاپ ٹو سٹاپ 70روپے کرایہ مقر ر کر رکھا ہے جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے شہریوں محمد احسان ،غلام فرید ،محمد یوسف،عبدالاحد،ملک یسین،محمد ندیم اور دیگر نے وزیر ریلوے سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع بھر کے ریلوے اسٹیشنز کی ابتر حالت کو بہتر کیا جائے اور راولپنڈی ملتان روڈ پر ماضی میں چلائی جانے والی تمام ٹریں بحال کی جائیں ۔