راجن پور ( صبح پا کستان )تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے سکولوں کی مانیٹرنگ کرنے والی مانیٹرنگ فورس ایم ایز کو موٹر سائیکل دئیے ہیں تاکہ تعلیمی میدان میں مانیٹرنگ کے نظام میں بہتری لائی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ظہور حسین نے سکولوں کی مانیٹرنگ کرنے والے ضلع راجن پور کے نو ایم ایز کو نئے 125سی سی موٹر سائیکل کی چابیاں اور کاغذات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایم او ملک راشد نعمت خان ،سلطان علی دریشک بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مانیٹر نگ کے نظام کو مزید بہتر بنائیں تاکہ ضلع کی تعلیمی پالیسی اور وزیر اعلیٰ کے روڈ میپ پروگرام پر عمل ہو سکے۔