لیہ (صبح پا کستان)صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے سانحہ کو ئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ اور انسانیت سوز واقعات قوم کا مورال پست نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کو ئی مذہب اور مشن نہیں ہے وہ صرف انسانیت کے خاتمہ کے در پے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ملکی ترقی میں روکا ٹ ڈالنے والے عنا صر کے خلاف حکو مت پاکستان اور دیگر تمام سیا سی جما عتیں ایک پیج پر ہیں اور نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت قانون نا فذ کر نے والے ادارے مزید بہتر صف بندی کر تے ہو ئے منظم اقداما ت عمل میں لا رہے ہیں ۔انہو ں نے سانحہ کو ئٹہ کے شہدا ء کے لواحقین سے ہمدردی و افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی شہا دتوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جا ئے گا ۔حکو مت پنجا ب اور عوام ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے ۔مزید برآں مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے صوبا ئی وزیر داخلہ بلو چستان سرفراز خان بگٹی سے بھی سانحہ کو ئٹہ پر اظہار افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔