لیہ( صبح پا کستان )ماہ صیام کے مقدس ایام کے دوران صارفین کو تازہ اور معیا ری اشیائے خورد نوش پھل ،سبزیاں گوشت انڈئے آٹا چینی مشروبات ،مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہمی کا عمل سستے رمضان بازاروں کے زریعے جاری ہے جن کے ثمرات سے شہری مستفید ہورہے ہیں اس لیے تمام متعلقہ ادارئے سستے رمضان بازاروں میں انتظامات کو بتدریج احسن اپنے فرائض ذمہ داری سے سرانجام دیں یہ بات سیکرٹری عشر وزکوۃ احسن اقبال نے سستے رمضان بازار لیہ کروڑ لعل عیسن کے معائنہ کے موقع پرکہی ۔ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ ہمراہ تھے معائنہ کے موقع پر ائے سی لیہ عمران شمس و ائے سی کروڑ تنویر یزداں نے سستے رمضان بازاروں میں تمام سٹالزپر معیاری اشیاے خورد نوش کی فراہمی آٹے وچینی کی فروختگی و دستیابی پھلوں سبزیوں کی فراہمی اور مارکیٹ سے نرخوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا اسی طرح سینئر وٹرنری آفیسر ڈاکٹر اعجاز الہی جکھڑ نے مٹن ،بیف ،چکن اور انڈوں کی فراہمی و معیار کے بارئے میں بتایا۔معائنہ کے موقع پر سیکرٹری عشر و زکوۃ نے کہا سستے رمضان بازاروں میں صارفین کو حکومتی ہدایت کے مطابق سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل مانیڑنگ کا عمل جاری رکھا جائے ۔