لیہ (صبح پا کستان) یو تھ فیسٹول کے تحت طا لبا ت کی غیر نصابی سر گر میو ں کے ذریعے تربیتی عمل سے صلا حیتوں کو نکھا رے و اجا گر کر نے کے مواقع کی فراہمی جد ید تقاضوں سے ہم آہنگ تدریسی عمل کو فروغ دینا ہے اور چھ لاکھ روپے سے زائد ما لیت کے نقد انعامات کی تقسیم طا لبا ت میں صحت مندانہ مسابقت کی جا نب اہم پیش رفت ہے یہ با ت ڈی سی او لیہ ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے گو رنمنٹ گر لز کا لج لیہ میں پنجا ب یو تھ فیسٹول میں حسن قرات ، نعت خوانی ، مضمو ن نویسی ، مبا حثہ و تقریری مقابلو ں میں ڈویژن و صوبا ئی سطح پر نما یا ں کا ر کر دگی کے حامل طا لبا ت میں انعاما ت کے چیک تقسیم کر نے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ تقریب کی صدارت پر نسپل روبینہ نسیم نے کی ۔ تقریب میں ڈویژن و صوبا ئی سطح پر گر لز کا لجز لیہ ، کر وڑ ، چوبا رہ ، کو ٹ سلطا ن، مر ہا ن کی طا لبا ت، عائشہ حسن ، اللہ دی امان میشرہ رحما ن ، ما ریہ نعیم ، عبیرہ فاطمہ ، سدرہ انور ، عامرہ ظہور ، عائشہ حسن ، سائرہ با نو ، ثنا ء افضل و دیگر میں ڈی سی ا ولیہ ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے چیک تقسیم کیے ۔
تقسیم انعامات کی دوسری تقریب گورٹمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کالج میں منعقد ہو ئی ۔ تقریب کے مہمان خصو صی ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکو مت پنجا ب طا لب علمو ں میں قائدانہ صلا حیتیں اجا گر کر نے کے لئے یو تھ فیسٹول کے تحت حسن قرات ، نعت خوانی ، مبا حثوں و تقریری مقابلو ں کا انعقادکر وا کے جد ید سائنسی خطو ط پر نو جوان نسل کی تعلیم و تربیت کروانے کی جا نب گامزن ہے ۔ تقریب کی صدارت پرنسپل مہر اختر وہا ب نے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے ۔ ڈی ڈی کا لجز ڈاکٹر خا دم حسین ملک نے کہا کہ صوبے میں تیز تر ترقی کے لئے شرح خواندگی میں تیزی سے اضا فہ کلیدی اہمیت کا حا مل ہے اور کو الٹی ایجو کیشن کے لئے ہم نصابی سرگر میو ں کا فروغ از حد ضروری ہے جس کے لئے یو تھ فیسٹول ایسے پروگرامز پنجا ب حکو مت کا احسن اقدام ہے ۔ بعد ازاں ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ، ڈی ڈی کا لجز ڈاکٹر خا دم حسین ملک ، سابق ڈی ڈی کا لجز حافظ محمد اسحاق نے طلبا ء محمد احسان حیدر ، منور عباس ، محمد بخش ، محمد نوید ، احسن غفور ، صبغت اللہ ، وقار الحسن ، قمر عباس ، صابر حسین ، حافظ محمد زبیر ، یو سف بشیر ، اسرار الحق قاسمی ، حافظ غلام مرتضیٰ شہزاد ، صادق سلیم مدنی ،ہدایت اللہ ، حمزہ شکیل ، حسیب ظفر ، محمد بخش و دیگر میں چیک تقسیم کیے اس موقع پر پر نسپل کا مر س کا لج لیہ رانا خا لد محمود احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا لج ساجد حسین ، فوکل پر سن قاضی امین اللہ ، محمد شفیق ، پر نسپل کا مر س کا لج کو ٹ سلطا ن ڈاکٹر گل عباس ، پر نسپل کا مر س کا لج کر وڑ نصیر احمد ندیم ، سابق پر نسپل خورشید احمد درانی ، حمید الفت ملغا نی ، اساتذہ کرام ، طلبا ء ووالدین کی کثیر تعداد مو جو دتھی ۔