لا ہور( مانیٹرننگ ڈیسک ) پنجاب کی صوبائی کابینہ میں لیہ سے تعلق رکھنے والے مہر اعجاز احمد اچلانہ سمیت شامل ہونے والے 11 نئے وزراءسے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے حلف لے لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 11 افراد کو وزارتیں دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا اور اب نئے وزراءنے حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت میں 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیر بھی رکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع کی گئی ہے۔
پنجاب کابینہ میں گیارہ مزید وزراء کو شامل کر دیا گیا،جبکہ تین مزید معاون خصوصی اور دو مشیر بھی نامزد کئے گئے ۔لیہ سے تعلق رکھنے والے مہر اعجاز احمد اچلانہ سمیت پنجاب کی کابینہ میں شہید وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے صاحبزادہ جہانگیر خانزادہ کو شامل کر دیا گیا ہے جبکہ امانت اللہ خان شادی خیل ، خواجہ سلمان رفیق ، شیخ علاؤالدین ، منشا اللہ بٹ ، ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری ، نعیم اختر خان بھابھا، ملک احمد یار اور ق لیگ کے دور میں وزیر ہاوسنگ رہنے والے سید علی رضا گیلانی وزیر بن گے ہیں۔
دوسری جانب پی پی 206 سے تعلق رکھنے والی خاتون نعمہ مشتاق بھی وزیر بن گئی ہیں ۔ اسی طرح وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ملک محمد احمد خان اور رانا محمد ارشد کو معاون خصوصی جبکہ خواجہ عمران نذیر ، رانا مقبول احمد ، اور عظم الحق کو مشیر برائے وزیر اعلی نامزد کر دیا گیا ہے۔