چوک اعظم( صبح پاکستان) ادب اور جمہوریت کے انسان دوست رویوں کو فروغ دیکر ہم بہتر معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں ۔آج کے شاعر اور افسانہ نگار کو عصری بیانیے میں شامل ہو کر معاشرتی بد صورتیوں کے خاتمہ کے لیے اپنے کردار کو ادا کرنا ہو گا ۔اِن خیالات کا اظہار نامور ادیب ،افسانہ نگارو صحافی احمد اعجاز ،پروفیسر افضل صفی ،پروفیسر منور بلوچ ،پروفیسر طارق گجر ،پروفیسر خالد محمود ،پروفسیر عبداللہ ،ثناء اللہ گھمن ،اور شاعر و صحافی ملک صابر عطاء تھہیم نے ’’ادب اور جمہوریت ‘‘کے عنوان سے منعقدہ مکالمے کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کا انعقاد پنجاب لٹریری فورم فتح پور نے کیا ۔جس کے آرگنائزر ملک عرفان اعوان تھے ۔نظامت کے فرائض پروفیسر طارق گجر نے ادا کیے ۔صدارت پروفیسر افضل صفی نے کی ۔جبکہ احمد اعجاز اور پروفیسر منور بلوچ مہمانانِ خصوصی تھے ۔مقررین نے کہا کہ ادب اور جمہوریت کے شعبہ نے ہمیشہ ہی عام اور اہم طبقہ کی آواز کو بلند کیا اور آمر اور استحصالی طبقے کے خلاف عملی جدو جہد کی ۔آج ترقی یافتہ ملکوں اور قوموں کی ترقی بھی ادبی اور جمہوری قدروں کے فروغ سے جڑی ہوئی ہے ۔