لاہور (مانیٹرننگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کے لیےلائف ہیلتھ انشورنس سکیم متعارف کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے حکومت کی ہدایات پر لائف ہیلتھ سکیم شروع کرنے کے لیے تمام ملازمین سے رائے طلب کرلی ہے۔ سکیم سے صرف ریگولر ملازمین ہی فائدہ اٹھاسکیں گے۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سوال نامےمیں عہدہ، سکیل اور محکمہ کے ساتھ مختلف سوالات پوچھے گئے ہیں۔ سکیم کے تحت ملازمین کے سکیل کے مطابق تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی اور صرف خواہشمند ملازمین ہی سکیم سے فائدہ اُٹھاسکیں گے۔ لائف ہیلتھ انشورنس سکیم کا حتمی فیصلہ ملازمین کی رائے طلب کرنے کے بعد کیا جائے گا۔
source..
http://city42.tv