تعلیمی سال کے آ غاز پر بھٹہ مزدور بچوں کے والدین کو ایک ہزار روپے دیں گے ۔ راجہ اشفاق وزیر تعلیم پنجاب
لاہور(ما نیڑننگ ڈیسک ) پنجاب حکومت نے بھٹہ مزدور بچوں کے والدین کو تعلیمی سال کے آغاز میں 1000 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطا بق لاہورمیں وزيرمحنت وانسانی وسائل پنجاب راجہ اشفاق سرورنے تعليمی پيكج كے حوالے سے اجلاس كی صدارت كرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مزدوروں كے بچوں كو تعليم كي فراہمی كے لئے وزيراعلی مفت تعليمی پيكج كے تحت نئے تعليمی سيشن پرمفت تعليم ، كتابيں ،اسٹيشنری، يونيفارم ،جوتوں ا ورديگر سہولتوں كے علاوہ ہرحکومت کی جانب سے بھٹہ مزدوربچوں کے والدین کو1000 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
راجہ اشفاق سرورنے كہا كہ صوبے میں بچوں سے جبری مشقت کے مكمل خاتمے كے لئے صوبائی نمائندوں ، پوليس اورانتظاميہ سميت معاشرے كے ہرفرد كو اپنا اہم كردارادا كرنا ہوگا، انہوں نے محكمہ ليبركے افسروں كو ہدايت كی كہ بھٹہ خشت كے علاوہ ہوٹلوں، وركشاپس اورديگرمقامات پربھی چائلڈ ليبركے يقينی خاتمے كے لئے جامع منصوبہ تيار كركے اس ضمن ميں حتمی سفارشات تيس روز كے اندرمكمل كر
لی جائيں۔