لیہ ( صبح پا کستان )شو شل میڈ یا کی بریکنگ نیوز کے مطا بق اب تحریک انصاف اسلام آ باد کے جمہوری پارک میں دھرنا دے گی ۔ اور یہ دھرنا پر امن ہو گا ۔ اسلام آ باد ہا ئیکورٹ نے دھرنے سے متعلق تمام درخواستیں نمٹاتے ہو ئے حکم سنا یا کہ حکومت شر یوں کے بنیادی حقو ق کو یقینی بنا ئے ۔ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو یقین دلایا کہ دھرنا پر امن ہو گا ۔ جس کے بعد عدالت نے تحریک انصاف کو جمہوری پارک میں دھرنے کی اجازت دیتے ہو ئے فیصلہ سنایا کہ تحریک انصاف جمہوری پارک میں جتنے دن چا ہے دھرنا دے سکتی ہے ۔
عدالت عالیہ کے اس فیصلہ کے بعد تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی کیا ہو گی اسلام آ بالاک ڈاؤں ہو گا یا جمہوری پارک میں پر امن دھرنا یہ تو آ نے والا وقت بتا ئے گا لیکن پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح تحریک انصاف ، مسلم لیگ ق اور عوامی تحریک کے کار کنوں کے خلاف پو لیس کا کریک ڈاؤن جا ری ہے اب تک کی ہو نے والی گرفتاریوں میں سب سے بڑی گرفتاری فتح پور میں مسلم لیگ ق کے ضلعی جزل سیکریٹری با ؤ عبد المجید اور ضلعی صدر کے بھا ئی سا بق ناظم چو ہدری اسلم کی ہے چو ہدری اسلم سا بق ایم پی اے چو ہدری الطاف کے چھو ٹے بھا ئی ہیں ۔ اس کے علاوہ گرفتار ہو نے والوں میں لیہ سے ٹائیگر فورس کے ضلعی صدر عمران گنڈاس سمیت پی ٹی آ ئی کے دس گیارہ کار کنوں کو گرفتار کیا گیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار ہو نے والوں میں سابق ایم این سے ملک نیاز جکھڑ کے ڈرائیور اور ایک پٹرول پمپ کا ملاز بھی شا مل ہے ۔ اس کے کروڑ میو نسپل کمیٹی کے نو منتخب کو نسلر شیخ فیاض الحق اور پی ٹی آئی تحصیل کروڑ کے صدر رانا عثمان کے بھا ئی رانا عدنان اور دو محنت کشوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
گذ شتہ دنوں کروڑ لعل عیسن سے تحریک انصاف کے ایم پی عبد المجید خان نیازی اور ان کے ساتھیوں کی اسلام آ باد میں گرفتار ہو نے کی خبریں بھی سننے کو ملیں آ خری اطلاعات کے مطا بق ایم پی اے عبد المجید خان نیازی کو کو گرفتاری کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے ۔
قا بل ذکر بات یہ ہے کہ لیہ پو لیس تا حال بشارت رندھا وا سمیت تحریک انصاف کے کسی ذمہ دار عہدیدار کو گرفتار نہیں کر سکی ۔جب کہ تحریک انصاف سٹو ڈنٹ فیڈ ریشن کے ضلعی صدر ثناء اللہ واندر اور سپورٹس ونگ کے تحصلی صدر غضنفر جعفری بارے دعوی کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے سا تھیوں سمیت بنی گا لہ میں ہیں ۔ پا کستان عوامی تحریک کے سلمان طا ہر نے بھی دعوی کیا ہے کہ پو لیس عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے لئے ان کے گھروں پر چھا پے مار رہی ہے ۔