سو نیلہ احسان چوک اعظم کی قابل فخر بیٹی ، مڈل سٹنڈرڈ کے امتحان میں صوبہ پنجاب میں تیسری پوزیشن
لیہ(صبح پا کستان)ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری،ایم پی ایز قیصر عباس مگسی، مہر اعجاز اچلانہ،چوہدری اشفاق احمد اور سابق چیئرمین ایجوکیشن بورڈ ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے گریژن پبلک سکول چوک اعظم کی ہونہار طالبہ سونیلہ احسان کے مڈل سٹنڈرڈ امتحان میں صوبہ بھر میں تیسری جنوبی پنجاب میں اول پوزیش حاصل کرنے پر طالبہ،والدین اور سکول اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گریژن پبلک سکول چوک اعظم کی طالبہ نے بہترین تعلیمی نتیجہ دیکر ثابت کیا ہے کہ ضلع کی سرزمین زرخیز اور تعلیمی میدان میں اعلیٰ ترین علمی نتائج دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے انہون نے کہا کہ انگلش میڈیم میں خاص طور پر کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ضلع لیہ میں انگلش میڈیم ایجوکیشن کا معیار بھی صوبہ کے کسی بھی دوسرے ڈسٹرکٹ سے ہرگز کم نہ ہے انہوں نے کہا کہ طالبہ سونیلہ احسان نے اپنی محنت ،ذہانت سے نہ صرف اپنے والدین،اساتذہ گریژن سکول چوک اعظم کا نام روشن کیا بلکہ ضلع لیہ کو بھی صوبہ بھر میں نئی شناخت دی ہے ،راہنماؤں نے کہا کہ ضلع لیہ کے والدین شہریوں کو گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز سے یکساں طور پر امید ہے کہ وہ طلبہ و طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کر کے معاشرہ و ملک و قوم کو مفید شہری دیں گے۔
رپورٹ :۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر