خبردار ،بجلی کی سپلا ئی معطل رہے گی
لیہ (صبح پا کستان)ایکسئین واپڈا لیہ نعیم اختر سامٹیہ نے بتا یا ہے کہ ضلع لیہ میں مختلف فیڈرز پر بجلی کی تنصیبا ت کی ضروری مرمت و دیکھ بھا ل کے سلسلہ میں شٹ ڈاؤن پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت 31مئی سے 4جو ن تک مشتاق آباد فیڈر، لیہ سٹی فیڈر اور گرڈ اسٹیشن کروڑ سے صبح ساڑھے چھ بجے سے اڑھا ئی بجے دوپہر تک بجلی کی سپلا ئی معطل رہے گی اسی طرح پا ور ہا ؤس سیکنڈ، کر وڑ سٹی ون ، مشتاق آباد ، شوگر مل ، عید گا ہ ، لیہ سٹی تھر ڈ ، پاور ہا ؤس اور لیہ سٹی سیکنڈ سے 31مئی کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک بجلی کی سپلا ئی معطل رہے گی ۔ جبکہ فتح پور میں شوک والا ، وکیل والا ، مو ج گڑھ ، فتح پور سٹی ، با رو شریف ، شاہی ڈگر ، آصف پلی ، ہیڈ تتار، لیہ سٹی سیکنڈ ، جمن شاہ ، انڈس ، پیر جگی ، شاہ پور، سامٹیہ ، واڑاں سیہڑاں ، طا لب والا، لعل عیسن ، پیر سواگ ، چوک اعظم اور نواں کو ٹ فیڈرز سے 31مئی کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک بجلی کی سپلا ئی معطل رہے گی ۔