ملتان کینٹ میں شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمہ کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ڈی ایس پی کینٹ منصور عالم
ملتان( صبح پا کستان )ڈی ایس پی کینٹ منصور عالم اور ایس ایچ او کینٹ طاہر اعجاز ملتان کینٹ میں امن وامان اور سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے ملتان کینٹ کی تاجر تنظیمیں کے عہدیداران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں گفگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کینٹ میں پر امن کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور جرائم کے خاتمہ کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں تاجر عہدیداران اپنے اپنے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں، سیکورٹی گارڈ اور ایمرجنسی سائرن سمیت انتظامات کیلئے خصوصی تعاون کریں اور تاجر اپنی گاڑیوں کو محفوظ ترین پارکنگ ایریا میں کھڑی کریں اور اپنے ملازمین کی گاڑیوں کو محفوظ ترین پارکنگ ایریا میں کھڑی کریں تاکہ موٹرسائیکل ، کار چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کیاجاسکے اس حوالہ سے ملتان کینٹ آنے والے شہریوں اور منچلیوں کو بھی باشعور کریں ۔ پولیس اس حوالہ سے تاجر عہدیداران کے تعاون اور تجاویز کی روشنی میں اقدامات کرے گی۔ میٹنگ کے دوران مرکزی انجمن تاجر عہدیداران شیخ اقبال حسین، چوہدری محمود علی، غضنفر ملک، معظم وحید خواجہ، کلب عابد خان، حاجی مجاہد، رانا مبشر رئیس، رانا شاہد احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کینٹ جیسے حساس علاقہ میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔اس حوالہ سے جرائم کی روک تھام کیلئے تاجروں، پولیس اور کینٹ بورڈ کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے، میٹنگ میں خواجہ دلشاد، باسط توقیر انصاری، عامر خان، شیخ رضوان، حاجی عبدالحمید، چوہدری نثار، نسیم بیگ، شعیب فرقان، شیخ شفیق سمیت دیگر شریک تھے۔