کوٹ سلطان(صبح پا کستان ) کوٹ سلطان کے نشیبی علاقوں سے جرائم پیشہ افراد کی کمیں گاہیں ختم کر دیں گے،عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ہرممکن قانونی کاروائی کی جائے گی۔ان خیالات کاا اظہار ایس ایچ او کوٹ سلطان بلال کھوسہ نے نشیبی علاقوں بکھری احمد خان نشیب،بیٹ جگلانی،دوسہ اور دیگر دریائی بستیوں میں سرچ اپریشن کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں کے جنگلات میں جرائم پیشہ ، خطرناک اشتہاری ملزما ن پناہ لیتے ہیں جن کی سرکوبی کے لئے پولیس گشت ان علاقوں میں شروع کر دیا گیا ہے۔ بلال کھوسہ نے کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ اور امن امان قائم رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں انہں نے بتایا کہ دیگر دریائی علاقوں سے کوٹ سلطان کے نشیبی علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے آنے والوں کے شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں اور رجسٹر پر ان کا اندراج کیا جاتاہے،عوام نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا تے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او بلال کھوسہ نے تمام راستوں پر پولیس چیکنگ اور گشت کو موئثر بنا دیا ہے اکثر چوری،ڈکیٹی کے موٹر سائیکل ودیگر سامان کشتیوں کے راستے دریا کے دوسرے کنارے انہی راستوں سے پہنچایا جاتا ہے۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ